جب تک کینالز بند کرنے کا اعلان نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا، مراد علی شاہ
سندھ کو پانی کی 50 فیصد کمی کا سامنا، کینالز پر تحفظات پہلے ہی ظاہر کر چکے ہیں، جب تک کینالز بند کرنے کا اعلان نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔
چھ کینالز سے متعلق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھ کینالز سے متعلق نشاندہی کرچکے ہیں اس وقت پانی کی پچاس فیصد کمی ہے، ٹی پی ٹی کھول کر یہ اپنا کیس خود خراب کر رہے ہیں۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انہی چیزوں کی وجہ سے ہمارا کیس اور بھی مضبوط ہورہا ہے، جب تک کینالز بند کرنے کا اعلان نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔
وکلاء کا سندھ-پنجاب شاہراہ بند کرنے کا اعلان
ضیاالدین یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب
بعدازاں، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ضیاء الدین یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب طلبہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، طلبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، حکومت تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ طلبہ کی کامیابی والدین کے اعتماد اور ادارے کی محنت کا ثمر ہے، صرف کامیاب نہیں، انھوںں نے خطاب میں تلقین کی کہ با معنی انسان بنیں ، اقدار، دیانت، خدمت اور برتری کو اپنی پہچان بنائیں۔ ضیاء الدین یونیورسٹی نے تعلیم و صحت کے میدان میں شاندار مقام حاصل کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے ادارے کو قومی معیار پر لے جانے میں کلیدی کردار ادا کیا، ڈاکٹر عاصم نے اپنے دادا مرحوم ڈاکٹر ضیاء الدین کی تعلیمی وراثت کو آگے بڑھایا ہے، ڈاکٹر سر ضیاء الدین احمد برصغیر کی تعلیمی تاریخ کی ایک درخشاں شخصیت تھے، میٹرنٹی ہوم جو انکے والدین مرحوم ڈاکٹر اعجاز فاطمہ اور ڈاکٹر تجمل حسین نے قائم کیا تھا، ایک میٹرنٹی ہوم آج ضیاء الدین یونیورسٹی پانچ اسپتالوں پر مشتمل ایک نیٹ ورک بن چکا ہے۔
انھوں نے خطاب میں مزید کہا کہ ایجوکیشن سٹی میں ضیاء الدین کیمپس جدید تعلیم کا نشان ہے، ضیاء الدین یونیورسٹی سکھر کیمپس کا افتتاح تعلیم و صحت کو دیگر شہروں میں لانے کا عمل قابل تعریف ہے، ہماری حکومت تعلیم، تحقیق اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی مکمل حمایت کرتی ہے، اپنی یونیورسٹی، اپنے خاندان اور اپنے ملک کا فخر بنیں، ضیاالدین یونیورسٹی نے لیڈرز کے اذہان و دلوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔
Comments are closed on this story.