Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری کے باعث گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2025 07:22am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری کے باعث متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، ژالہ باری کے بعد ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران فوری طور پر متحرک ہو گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی، جس کے باعث متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ منسٹر انکلیو کی پارکنگ میں کھڑی کئی گاڑیوں کے بیش قیمت شیشے ژالہ باری سے ٹوٹ گئے، باڈی پر ڈینٹ پڑ گئے۔ جب کہ دیگر علاقوں میں بھی معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم شمالی علاقوں میں داخل ہوچکا ہے، جو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اورژالہ باری کا باعث بن سکتا ہے۔

ژالہ باری کے بعد ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران فوری طور پر متحرک ہو گئے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا، جب کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود رہیں۔

ای الیون سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش اور ژالہ باری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔

اسلام آباد

hailstorm