Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

سونے کی نئی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، بھاری اضافہ

سونے کی تیز رفتاری نے زیورات کے خریداروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اپ ڈیٹ 16 اپريل 2025 09:18pm

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ کراچی میں فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 48 ہزار روپے کی خطرناک حد کو چھو گیا، جبکہ 10 گرام سونا بھی 7 ہزار 373 روپے اضافے سے 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے تک جا پہنچا۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سنہری ہلچل جاری ہے، جہاں فی اونس سونا 86 ڈالر بڑھ کر 3310 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں کو سونے کی جانب مائل کر دیا ہے۔

سونے کی اس تیز رفتاری نے زیورات کے خریداروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جبکہ سرمایہ کار اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں چھیالیس ڈالرکا اضافہ ہوا، فی اونس سونا تین ہزار تین سو دس ڈالر تک پہنچ گیا

bullion rates

Gold prices