گوگل کا سرچ یو آر ایل تبدیل کرنے کا اعلان، پاکستانیوں پر کیا فرق پڑے گا؟
دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی روزمرہ زندگی میں گوگل سرچ ایک بنیادی سہولت بن چکی ہے — چاہے قریبی کلینک تلاش کرنا ہو یا بہترین کیفے ڈھونڈنا ہو، ہر سوال کا جواب اکثر ”گوگل کر لو“ میں چھپاہوتا ہے۔ گوگل اپنے صارفین کے لیے مقامی سرچ کو بہتر بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً نئے فیچرز متعارف کراتا رہا ہے، تاہم اب کمپنی نے سرچ ڈومین کے حوالے سے بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔
گوگل نے اپنی تازہ ترین بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ اب ملکوں کے کوڈ پر مبنی گوگل ڈومینز — جیسے کہ پاکستان کے لیے ”google.pk“ یا برازیل کے لیے ”google.com.br“ — کو ختم کرکے تمام سرچز کو ”google.com“ پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا۔
پروگرامرز کی چاندی ہوگئی، بہترین کوڈنگ صلاحیتوں کا حامل ’جی پی ٹی 4.1‘ لانچ
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صارفین کے تجربے کو یکساں اور بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق: ’ہم ccTLDs (ملکوں کے کوڈ پر مبنی ڈومینز) سے ٹریفک کو google.com پر ری ڈائریکٹ کرنا شروع کر رہے ہیں تاکہ صارفین کا سرچ تجربہ مزید ہموار ہو سکے۔‘
صارفین پر اثر؟
گوگل نے وضاحت کی ہے کہ اس تبدیلی سے صارفین کے سرچ کرنے کے طریقے یا نتائج پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔
بیان کے مطابق، ’ضروری ہے کہ صارفین یہ سمجھیں کہ اگرچہ اس تبدیلی سے براؤزر کے ایڈریس بار میں نظر آنے والا ڈومین بدل جائے گا، لیکن سرچ کی کارکردگی یا ملکی قوانین کے تحت ہماری ذمہ داریوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔‘
کونسی ملازمتیں آئندہ 20 سالوں میں مکمل ختم ہونے والی ہیں؟ اے آئی ماہرین نے انکشاف کردیا
یہ تبدیلی کب نافذ ہوگی؟
گوگل کے مطابق یہ اپ ڈیٹ آئندہ چند مہینوں میں مرحلہ وار نافذ کی جائے گی۔ ممکن ہے صارفین کو اپنی کچھ سرچ ترجیحات دوبارہ سیٹ کرنا پڑیں، لیکن سرچ کا عمومی تجربہ متاثر نہیں ہوگا۔
یہ اعلان گوگل کی آفیشل بلاگ پوسٹ میں 15 اپریل کو شائع کیا گیا، جسے عالمی سطح پر صارفین کے لیے ایک اہم تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔