Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

ماہانہ و سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی ہونے کا امکان، صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کی توقع

ملک میں بجلی کے نرخوں میں ممکنہ کمی کی خوشخبری، شہریوں کو مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے
شائع 2 دن پہلے

ملک میں بجلی کے نرخوں میں ممکنہ کمی کی خوشخبری، مارچ کی ماہانہ اور مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سی پی پی اے (سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) کی جانب سے نیپرا کو جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق مارچ کی ماہانہ ایندھن ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 3 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ ایک روپے سے زائد کمی متوقع ہے۔

کے الیکٹرک کی 8 ارب 13 کروڑ روپے وصولی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے دوران 8 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جس کی اوسط لاگت 9.22 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ مارچ کے لیے ریفرنس لاگت 9.25 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر کردہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے مطابق شہریوں کو مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ درخواست میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کی کمی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

چئیرمین نیپرا اور ارکان کی ہوش ربا تنخواہیں سامنے آگئیں

مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی اس درخواست پر نیپرا میں سماعت 29 اپریل کو ہوگی۔

nepra

electricity price

CPPA

Bijli ka Bill