یاسر حسین کا یوٹیوبرز کو سلام، رجب بٹ اور ڈکی بھائی پر محبتوں کی بارش
اداکار، ہدایت کار اور معروف میزبان یاسر حسین نے حالیہ مارننگ شو میں شرکت کے دوران یوٹیوبرز سے متعلق جاری بحث پر کھل کر اظہارِ خیال کیا اور خاص طور پر رجب بٹ اور ڈکی بھائی (سعد الرحمٰن) کی کھل کرتعریف کی۔
یاسر حسین اس وقت ایک تھیٹر ڈرامے کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں وہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر انٹرویوز دے رہے ہیں۔
فیملی بیچنے کی بات پر رجب بٹ ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر بھڑک اٹھے
ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران جب یوٹیوبرز اور شوبز کے درمیان تنازع پر بات ہوئی تو یاسر حسین نے ایک متوازن اور مثبت مؤقف اختیار کیا۔
انہوں نے کہا کہ، ’میرا نظریہ بہت سادہ ہے، جسے بھی عزت ملی ہے وہ اللہ کے کرم سے ملی ہے، اور میں ہر اُس انسان کی عزت کرتا ہوں جس نے اپنی فیلڈ میں محنت سے مقام حاصل کیا ہو۔‘
شاہ رخ خان میرے ابو کے بہت بڑے مداح ہیں، ربیکہ خان کا انکشاف
یاسر حسین نے ڈکی بھائی اور رجب بٹ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں یوٹیوبرز آج جس مقام پر ہیں، وہ ان کی محنت، لگن اور تسلسل کا نتیجہ ہے، نہ کہ کسی سفارش یا شارٹ کٹ کا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شوبز اور یوٹیوب کمیونٹی کے درمیان تناؤ کی فضا قائم ہے۔ معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے یوٹیوبرز پر تنقید کے جواب میں ڈکی بھائی نے سوشل میڈیا پر کھل کر موقف اختیار کیا، جب کہ رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ کی اس بات پر سخت تنقید کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ”ولاگرز اپنی فیملیز بیچ دیتے ہیں۔“
یاسر حسین کی طرف سے آنے والا یہ متوازن اور مثبت بیان سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے دیگر ستاروں کو بھی ایسا ہی احترام اور قبولیت کا رویہ اپنانا چاہیے۔