کے الیکٹرک کی 6 روپے62 پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
کے الیکڑک کی کراچی والوں کے لیے بجلی سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی، اتھارٹی نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، نیپرا اتھارٹی اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔
نیپرا میں کے الیکڑک کی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی، کے الیکٹرک نے دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 6 روپے62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی تھی۔
ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کےبعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی، نومبر سے منفی فیول چارجز ایڈجسمنٹ آرہے ہیں۔
پیٹرولیم قیمتوں پر حکومت کا عوام کو دھچکا
انہوں نے کیا کہ ریلیف کے وقت کے الیکٹرک پرانی ایڈجسمنٹ لے ائی ہے، نیپرا نے سماعت مکمل کرلی، جائزہ لیکر فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اگر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست منظور کر لیتا ہے تو صارفین کو آئندہ مہینوں میں بجلی کے بلوں میں واضح کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے، جو مہنگائی کے موجودہ دور میں شہریوں کے لیے بڑی ریلیف ہوگی۔ نیپرا کی جانب سے فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔