Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

بانی پی ٹی آئی نے رہنماؤں کو مائنز اینڈ منرلز بل پر بات سے روک دیا

ترجمان پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد 6 ہدایات کی تفصیلات بتا دیں
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2025 10:29pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی نے رہنماؤں کو مائنز اینڈ منرلز بل پر بات سے روک دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد چھ ہدایات کی تفصیلات بتا دیں۔ وہ اوربشریٰ بی بی ڈیل کے ذریعے نہیں مقدمات کاسامنا کر کے باہر آئیں گے۔ کسی کو بھی اپنی ذات سے متعلق ڈیل کرنے کا اختیار نہیں دیا۔

ترجمان پاکستان تحریکِ انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد 6 ہدایات کی تفصیلات بتا دیں۔ بانی پی ٹی آئی نے رہنماؤں کو مائنز اینڈ منرلز بل پر بات سے روک دیا۔

ترجمان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔ وہ اوربشریٰ بی بی ڈیل کے ذریعے نہیں مقدمات کاسامنا کر کے باہر آئیں گے۔ کسی کو بھی اپنی ذات سے متعلق ڈیل کرنے کا اختیار نہیں دیا.

خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل 2025 پر وائٹ پیپر جاری کردیا

ترجمان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پر مجھے بریف کریں گے۔ سیاسی قیادت سے میری ملاقات اورمنظوری کے بعد ہی بل پاس ہوگا۔ پارٹی کے اندر مزید کوئی اختلافی بیانات نہیں آنے چاہئیں۔

ترجمان کے مطابق بانی نے کہا کے پی اسمبلی میں افغان مہاجرین کے بیدخلی کے وقت میں اضافے کی قرارداد منظور کی جائے۔ وفاقی حکومت پختونخوا کی حکومت کو افغانستان حکومت سے بات کرنے کی اجازت دے۔

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)