Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

اسلام آباد؛ ای الیون 2 میں غیر ملکی فوڈ چین پر نامعلوم افراد کی توڑ پھوڑ، 4 ملزمان گرفتار

پولیس کی بروقت کارروائی سے کوئی نقصان نہیں ہوا، ترجمان
شائع 15 اپريل 2025 08:05pm
Islamabad Foreign Food Chain Attacked by Angry Mob - Breaking - Aaj News

اسلام آباد ای الیون ٹو میں انٹرنیشنل فوڈ چین پر مشتمل افراد نے حملہ کر دیا، پولیس نے توڑ پھوڑ کرنیوالے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ای الیون میں ریسٹورنٹ کے باہر احتجاج کے لیے چند افراد جمع ہوئے، 15 کے قریب افراد نجی ریسٹورنٹ کے باہرجمع ہوئے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے بروقت ریسپانس کیا، جمع ہونے والے 5 افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا، پولیس کی بروقت کارروائی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی ڈیفنس میں غیر ملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج

واضح رہے کہ اسلام آباد ای الیون 2 میں انٹرنیشنل فوڈ چین پر نامعلوم مشتمل افراد نے حملہ کیا، مشتمل افراد کی جانب سے فوڈ چین پر توڑ پھوڑ کی گئی۔

اس سے قبل سندھ کے شہر میر پورخاص کے مصروف ترین کاروباری علاقے حیدرآباد روڈ پر واقع ایک غیر ملکی فوڈ فرنچائز پر شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی، جہاں مشتعل افراد نے پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کے بعد ریسٹورنٹ کو آگ لگا دی تھی۔

درجنوں افراد اچانک فرنچائز کے باہر جمع ہوئے اور نعرے بازی شروع کی، مشتعل افراد کی جانب سے پتھراؤ اور حملے کے بعد ریسٹورنٹ کی کھڑکیاں اور شیشے چکنا چور ہو گئے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ کے واقعے کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔

قبل ازیں، کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد سگنل پر بھی گذشتہ دنوں غیر ملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی گئی۔ مقدمہ متاثرہ ریسٹورنٹ کے ملازم شاہ زیب کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا، جس میں متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاہ زیب اور دیگر ملازمین معمول کے مطابق کام میں مصروف تھے کہ اچانک ڈنڈا بردار افراد کی ایک بڑی تعداد ریسٹورنٹ کی طرف بڑھتی دکھائی دی، حملہ آوروں نے داخل ہوتے ہی شیشے توڑ دیے، فرنیچر کو نقصان پہنچایا اور ٹی وی سمیت دیگر اشیاء تباہ کر ڈالیں۔

بعدازاں، لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان غیر ملکی فوڈ چین پرحملہ کر دیا۔ جس کی فوٹویج آج نیوز نے حاصل کی۔

آج نیوز کو موصول فوٹیج کے مطابق اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان غیرملکی فوڈ چین پر پتھراؤ کررہے ہیں۔ ملزمان ریسٹورنٹ کے باہر توڑ پھوڑ بھی کرتے رہے۔

حملے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کی وجہ سے عملے اور کسٹمرز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

اسلام آباد

Attack on food chain