Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

امریکہ، امیگریشن دفتر میں انٹرویو کیلئے جانیوالا فلسطینی طالبعلم گرفتار

گرین کارڈ ہولڈر محسن مہداوی اسرائیل مخالف مظاہروں میں سرگرم تھے، رپورٹس
شائع 15 اپريل 2025 05:59pm

امریکا میں کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالبعلم محسن مہداوی گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرین کارڈ ہولڈر محسن مہداوی اسرائیل مخالف مظاہروں میں سرگرم تھے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی طالبعلم محسن مہداوی امیگریشن دفتر میں انٹرویو کے لیے آئے تھے جس کے بعد پولیس کی جانب سے انہیں ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی طالب علم امریکی شہریت کے انٹرویو کے لیے ورمونٹ امیگریشن دفتر گیا تھا۔

ورمونٹ کی عدالت کے ڈسٹرکٹ جج ولیم سیشنز نے محسن کی ملک بدری یا ورمونٹ سے منتقلی روکنے کا عارضی حکم امتناع بھی جاری کر دیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ محسن مہداوی فلسطینی طلبہ کے ایک گروپ کے شریک بانی ہیں، اس گروپ کی تشکیل میں فلسطینی طالب علم محمود خلیل کا بھی اہم کردار تھا۔

واضح رہے اس سے قبل کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنیوالے محمود خلیل نامی طالبعلم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

America

palestine man arrested

immigration office