Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

عراق میں ریت کے طوفان کے باعث ہزاروں افراد اسپتال میں داخل، ائیرپورٹس بند کردیے گئے

ریت کے طوفان کے باعث حد نگاہ شدید متاثر ہوئی، رپورٹ
شائع 15 اپريل 2025 05:37pm

عراق میں آنے والے ریت کے طوفان کے باعث ہزاروں افراد اسپتال میں داخل ہوگئے۔

مٹی کے طوفان کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ کچھ صوبوں میں ائیرپورٹس بھی بند کردیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریت کا طوفان وسطی اور جنوبی عراق میں آیا جس کے باعث 1 ہزار سے زائد افراد کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوبی عراق کے صوبہ متھنہ کے اسپتالوں میں 700 ایسے مریض آئے جنہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت تھی، صوبہ نجف میں 250 سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا۔

میانمار میں ایک اور 5.6 شدت کا زلزلہ، ہزاروں اموات کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ دیوانیہ کے اسپتالوں میں 322 مریضوں بشمول بچوں کو اسپتال لایا گیا جبکہ،دی قار اور بصرہ صوبوں میں 530 افراد سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر اسپتال لائے گئے۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق، ریت کے طوفان سے زخمی ہونے والے زیادہ تر لوگ بصرہ صوبے میں تھے، جن میں 1,000 سے زائد افراد اسپتال میں داخل ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریت کے طوفان کے باعث حد نگاہ شدید متاثر ہوئی جب کہ صوبے نجف اور بصرہ کے ایئر پورٹ بند کیے گئے۔

عراق میں ریت کے طوفان عام ہیں، تاہم وزارت ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے باعث مستقبل میں ریت کے مزید طوفان آنے کا امکان ہے۔

Iraq

sandstorm