فیروز خان اسپتال میں داخل، مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ وہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اداکار نے یہ خبر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے دی، جس میں صرف ایک مختصر سا لفظ ”Hospitalized“ تحریر کیا گیا۔ تاہم، انہوں نے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ یا طبی کیفیت سے متعلق کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔
اداکار کی اچانک علالت کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور سوشل میڈیا پر ان کے لیے جلد صحتیابی کی دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
پی ایس ایل میں گراؤنڈ بھرنے کیلئے پی سی بی نے ارسلان نصیر کا آئیڈیا اپنا لیا
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق، ایک انسٹاگرام پیج پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیروز خان کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا، تاہم اس حوالے سے تاحال فیروز خان یا ان کے قریبی ذرائع کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
فیروز خان پاکستان کے صفِ اول کے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور انہوں نے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے ہیں۔
فیملی بیچنے کی بات پر رجب بٹ ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر بھڑک اٹھے
مداحوں کو امید ہے کہ وہ جلد روبہ صحت ہوں گے اور ایک بار پھر اسکرین پر اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے سب کو محظوظ کریں گے۔