Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

کراچی میں برف کے کارخانے میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 افراد جاں بحق

دھماکے میں 6 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویش ناک، ریسکیو
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2025 12:13am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی لانڈھی مرتضٰی چورنگی کے برف کے کارخانے میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضٰی چورنگی کے قریب گیس لیکج سے دھماکا ہوا جس سے دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا برف کے خارخانے میں ہوا۔ اسپتال میں زیرعلاج زخمیوں میں چار کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیوحکام کے مطابق برف خانے کے ملبے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے مزید کسی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع نہیں۔

karachi

Blast in Ice Factoray