سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس: پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے
عالیہ حمزہ نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کے معاملے پر طلبی کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی رہنما جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی جبکہ حماد اظہر، شیخ وقاص اکرم، محمد کامران اور فرخ حبیب جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے۔
اسلام آباد جے آئی ٹی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں شیخ وقاص، فرخ حبیب، حماد اظہر، عالیہ حمزہ اورکامران کو آج طلب کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں میں سے کوئی پیشی کیلئے نہ پہنچا۔
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
JIT islamabad police
مقبول ترین