برطانیہ میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
شمالی لندن کے ایک قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں والے حصے میں 85 کے قریب قبروں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔
مقامی کونسل کا خیال ہے کہ یہ ایک نفرت انگیز جرم ہے جس میں خاص طور پر مسلمانوں کی قبروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔
قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں والے حصے میں 85 قبروں کے کتبے توڑے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کار پینڈرز پارک کے قبرستان میں پیش آئے قبروں کو نقصان پہنچانے کے واقعے کے بعد پولیس نے نے گشت بڑھا دیا ہے۔
ایک مقامی کونسلر نے قبرستان میں بچوں کی تباہ شدہ قبروں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
برطانیہ میں حلال گوشت کے نام پر بڑی ہیرا پھیری پکڑی گئی
ہرٹ فورڈ شائر کانسٹیبلری مقامی پولیسنگ کمانڈ کے چیف سپرنٹ جون سمپسن نے کہا کہ قبروں کی توڑ پھوڑ ایک ”گھناؤنہ واقعہ“ ہے جو ممکنہ طور پر کمیونٹی کو پریشان کر دے گا۔
برینٹ کونسل کے لیڈر محمد بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلمانوں کی قبروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔ کتبے توڑنے کا واقعہ اسلاموفوبیا پر مبنی نفرت انگیز جرم معلوم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام کتبے دوبارہ لگائے جائیں گے۔