امریکی اراکین کانگریس نے دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دیدیا
پاکستان کے دورے پر آئے امریکی اراکین کانگریس نے اپنے دورے کو انتہائی کامیاب اورمستقبل کےحوالے سے اہم قرار دیا ہے، پاکستان میں اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات سےملاقات دونوں ملکوں کے تعقات کو مزید مستحکم کرے گی۔
امریکی اراکین کانگریس نےدورہ پاکستان کو مثبت قرار دیدیا۔ امریکی اراکین نے دورہ پاکستان کو مستقبل کے حوالے سے اہم قرار دیا۔ پاکستان میں اعلیٰ شخصیات سےملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔
رکن کانگریس جیک وارن برگ مین کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات کی اہمیت مسلمہ ہیں، دونوں ممالک کی اہمیت کو مستقبل میں کم نہیں سمجھا جا سکتا۔
جیک وارن برگ مین نے کہا کہ مثبت اثرات نہ دنیا کے دیگر ترقی پذیرعلاقوں پر بھی مرتب ہونگے، ہم یہاں مخصوص شعبوں میں کام کر رہے ہیں، شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں۔
انھوں نے مزید ٓکہا کہ شراکت داری میں معدنیات ایک اہم شعبہ ہے۔
کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی کا کہنا تھا پاکستان کا دورہ شانداررہا، ہم پاکستانیوں کی میزبانی کے شکر گزار ہیں، پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا۔
Comments are closed on this story.