Aaj News

ہفتہ, اپريل 19, 2025  
20 Shawwal 1446  

نائجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 51 افراد ہلاک، 22 زخمی

حملے میں مسلح افراد نے 5 مکانات بھی جلا دیے، رپورٹس
شائع 14 اپريل 2025 09:51pm

نائجیریا کی ریاست مرتفع کے دو دیہاتوں میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں تقریباً 51 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ابوجا سے ریڈ کراس کے مطابق حملے میں 22 افراد زخمی ہوئے جبکہ 5 مکانات بھی جلا دیے گئے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں مقامی آبادیوں کے باہمی تنازعات پر اس نوعیت کی پُرتشدد کارروائیاں عام ہیں۔

دولہا کو اپنی شادی کا جشن مہنگا پڑگیا، نوٹ نچھاور کرنے پر 6 ماہ قید کی سزا سنادی

رپورٹ کے مطابق حملے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ نائجیریا کے ایک رہائشی جوزف چوڈو یونکپا نے بتایا کہ حملے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی اجتماعی تدفین کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری نے بتایا کہ اسلحہ بردار مویشی چرانے والے تھے۔

Nigeria

gunmen

51 died

22 injured