Aaj News

اتوار, اپريل 20, 2025  
21 Shawwal 1446  

غزہ جنگ بندی سے متعلق قاہرہ میں حماس اسرائیل مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم

حماس نے غزہ کی پٹی میں قابل بھروسہ ضمانت پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا، عرب میڈیا
شائع 14 اپريل 2025 08:32pm

غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے قاہرہ میں منعقد ہونے والے حماس اسرائیل مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔

فلسطینی اور مصری ذرائع کے مطابق غزہ میں جنگ بندی دوبارہ شروع کرنے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں کوئی واضح پیش رفت نہیں ہوسکی۔

قاہرہ سے عرب میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی منصوبے پر جواب دینے کیلیے مزید مہلت طلب کی ہے۔ حماس غزہ کی پٹی میں قابل بھروسہ ضمانت پر جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔

جنگ کے خاتمے کی ضمانت ملے تو یرغمالیوں کو رہا کر دیں گے، حماس

ذرائع نے بتایا کہ حماس اپنے موقف پر قائم ہے کہ کسی بھی معاہدے سے غزہ میں جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس نے یرغمالیوں کی رہائی میں لچک دار رویہ اپنانے کا عندیہ دیا ہے۔ حماس کو تعاقب نہ کرنے کی شرط پر رہنماؤں کا غزہ کی پٹی سے نکلنے پر اعتراض نہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے خود کو سیاسی ڈھانچے میں ڈھالنے کی پیشکش کردی۔

افغانستان کے شہر مزار شریف میں مسجد کے باہر دھماکہ، ایک جاں بحق، تین زخمی

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حماس کا جنگ کا مکمل خاتمہ اور غزہ کی پٹی سے فوج کے انخلاء کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ جب تک حماس کو ختم نہیں کیا جاتا وہ جنگ ختم نہیں کرے گا۔ جبکہ حماس نے ہتھیار ڈالنے کی کسی بھی اسرائیلی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

Israel Gaza War

gaza war end talk