Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

اسکول کی چھت پر شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ ڈالا

دونوں بطور چپراسی ملازم تھے
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2025 11:26pm

کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں چپڑاسی نے اسکول کی چھت پر اپنی بیوی کو قتل کردیا ہے، دونوں میاں بیوی اسکول میں چپڑاسی تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں نجی اسکول کی چھت پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، میاں بیوی کے درمیان کافی عرصے جھگڑا چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی نجی اسکول میں چپڑاسی تھے، 30 سالہ ملزم سرفراز احمد نے بیوی صائمہ کو گلا کاٹ کر قتل کیا ہے۔

پولیس نے ملزم سرفراز کوحراست میں لےکرآلہ قتل برآمد کرلیا ہے، مزید پولیس مزید تفتیش جاری ہے۔

Crime

Karachi Police

Gulshan e Iqbal

WIFE KILLED