Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

آئی پی ایل: ویرات کوہلی دل کی تکلیف کا شکار؟ مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے

میچ کے 15ویں اوور میں 2 رنز لینے کے بعد وہ سانس پھولنے کے باعث کچھ دیر کے لیے رک گئے
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2025 06:09pm

انڈیا میں جاری انڈین پریمئیر لیگ کے میچ کے دوران اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ویڈیو نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رائل چیلنجرز بینگلورو کے بیٹر ویرات کوہلی حریف ٹیم کے کھلاڑی سنجو سیمسن سے دل کی دھڑکن چیک کرو رہے ہیں جس سے مداحوں کی تشویش میں اضافہ ہوا۔

ویرات کوہلی نے آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں 62 رنز کی ناقابلِ شکست شاندار اننگز کھیل کر رائل چیلنجرز بینگلورو کو 9 وکٹوں سے فتح دلوائی۔ میچ جے پور کے ساوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

راجت پٹیدار کی قیادت میں آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، راجستھان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ یشسوی جیسوال نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پی ایس ایل 2025: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

جواب میں آر سی بی نے فل سالٹ کے جارحانہ 65 رنز (33 گیندوں) اور ویرات کوہلی کے 62 رنز (45 گیندوں) کی بدولت ہدف 18ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

تاہم میچ کے دوران شدید گرمی نے ویرات کوہلی کو متاثر کیا۔ میچ کے 15ویں اوور میں 2 رنز لینے کے بعد وہ سانس پھولنے کے باعث کچھ دیر کے لیے رک گئے جس کے بعد انہوں نے راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن سے کہا کہ ان کی دل کی دھڑکن چیک کریں۔ سنجو نے چیک کرنے کے بعد کہا کہ سب ٹھیک لگ رہا ہے۔

آئی پی ایل 2025: امپائر نے کھیل کے دوران اچانک کھلاڑیوں کے بلّے کیوں چیک کئے؟

دوپہر کے وقت کھیلے گئے اس میچ میں سخت گرمی اور دوڑ بھاگ نے ویرات کوہلی پر بھی اثر ڈالا جس پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

virat kohli

Heart Beat

RCB