Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

گوجر خان میں شادی کا کھانا کھانے سے 300 افراد کی حالت غیر

مہمانوں کو ولیمہ کا کھانا کھانے سے متلی اور قے آنا شروع، متاثرہ افراد اسپتال منتقل
شائع 14 اپريل 2025 05:11pm

گوجرخان میں مضر صحت کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت ہوگئی، متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجر خان کے علاقے ڈھونگ میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے کثیر تعداد میں لوگوں کو فوڈ پوائزنگ ولیمہ کھانے والوں کے معدے میں شدید درد، متلی اور قے آنا شروع ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے بھی تجاوز کر گئی ہے، متاثرہ افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، اے سی گوجر خان بھی موقع پر پہنچ گئے، محکمہ صحت اور فوڈ کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔

gojar khan

wedding meal

became ill after eating