Aaj News

اتوار, اپريل 20, 2025  
21 Shawwal 1446  

آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 159 ارب روپے اضافے کا امکان

دفاعی بجٹ 2 ہزار 281 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے، حکومتی ذرائع
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2025 06:21pm

حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے دفاعی اخراجات میں 159 ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، جس کے تحت آئندہ سال کے لیے دفاعی بجٹ 2 ہزار 281 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں رواں مالی سال کے مقابلے میں دفاعی اخراجات میں 7.49 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کھانے پینے کی متعدد اشیاء مہنگی ہونے کا امکان

حکومتی ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25 کے لیے دفاعی بجٹ 2 ہزار 122 ارب روپے مختص کیا گیا تھا، جو کہ گزشتہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ 1 ہزار 858 ارب 80 کروڑ روپے سے 14.16 فیصد زیادہ تھا۔

آئی ایم ایف کی ای وی گاڑیوں پر سبسڈی جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

رواں مالی سال میں دفاعی بجٹ میں 263 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا، جب کہ آئندہ مالی سال کے لیے مزید 159 ارب روپے اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز، تنخواہوں اور الاؤنسز میں ممکنہ اضافے، اور جدید عسکری سازوسامان کی خریداری کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاعی بجٹ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ آئندہ چند ماہ میں پیش کیا جائے گا، جس میں دفاعی اخراجات کے ساتھ دیگر اہم شعبوں کے بجٹ تخمینے بھی شامل ہوں گے۔

Budget 2025 26

Defence Budget 2025 26