Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

کرک میں عوام اور گیس کمپنی انتظامیہ کے درمیان تصادم، 4 ایف سی اہلکار زخمی

مساجد میں کمپنی کے خلاف نکلنے کے اعلانات
شائع 14 اپريل 2025 02:32pm

کرک میں مکوڑی ریگ تھری میں زمین کے تنازعے پر عوام اور مول کمپنی انتظامیہ کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ واقعے میں عوام کے پتھراؤ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران ایف سی اہلکاروں نے عوامی حملے سے بچاؤ کے لیے ہوائی فائرنگ کی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مشتعل عوام نے احتجاجاً ریگ جانے والی مرکزی سڑک کو بند کر دیا، جبکہ مختلف مساجد میں مول کمپنی کے خلاف احتجاج میں شرکت کی اپیلیں کی گئیں۔

تنازعہ زمین کے مالکان اور کمپنی کے درمیان معاہدے کی خلاف ورزی پر شروع ہوا۔ علاقہ عمائدین کا کہنا ہے کہ مول کمپنی نے مقامی زمینوں پر زبردستی قبضہ کیا ہے اور پہلے سے طے شدہ معاہدوں سے انحراف کر رہی ہے۔

مقامی افراد کا مطالبہ ہے کہ کمپنی فوری طور پر معاہدے کی پاسداری کرے اور زمین مالکان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ صورتحال کشیدہ ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے امن و امان قائم رکھنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

MOL Gas Company

Karak Clash