امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 10.4 فیصد اضافہ، ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا بڑا حصہ
موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 10.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، شمالی امریکا کو مجموعی برآمدات 9.7 فیصد بڑھ کر 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی امریکا کو برآمدات کا 94 فیصد حصہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات پر مشتمل ہے، جو اس شعبے کی برآمدی معیشت میں کلیدی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
برآمدات میں اس اضافے کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت بہتر تجارتی سہولتوں اور امریکی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب سے منسوب کیا جا رہا ہے۔
تجارتی پالیسی میں حکومتی اصلاحات اور ایس آئی ایف سی کی معاونت نے اس نمو میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق برآمدات میں اضافہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور برآمدی شعبے کی بحالی کے لیے خوش آئند اشارہ ہے۔
Comments are closed on this story.