Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

جنید اکبر نے اپنی ہی صوبائی حکومت کو وارننگ دے دی

'اس بار احتجاج کیا گیا تو جان کی بازی لگا دیں گے'، جنید اکبر نے وفاقی حکومت کو خبر کردیا
شائع 14 اپريل 2025 08:56am

تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے ایبٹ آباد میں ریلی سے خطاب کے دوران اپنی ہی صوبائی حکومت کو خبردار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی رضامندی کے بغیر کوئی قانون منظور کیا گیا تو پھر ہماری راہیں الگ ہو جائیں گی۔

جنید اکبر نے وفاقی حکومت کو بھی سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر اب احتجاج کیا گیا تو جان کی بازی لگا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار ہم دکھائیں گے کہ ہمارا واسطہ کس سے ہے، اور یہ بھی دیکھیں گے کہ اس بار کون میدان چھوڑ کر بھاگتا ہے۔

مذاکرات کی کوششیں اعظم سواتی کی انفرادی ہیں، کامیاب ہوئے تو بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے آگے بڑھیں گے، سلمان اکرم راجہ

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم سڑکوں پر نکلیں گے تو قیادت کا آپ سے کوئی رابطہ نہیں ہوگا، ہم اپنا اور اپنے ساتھیوں کا خون دینے کو تیار ہیں۔ آپ گولیاں چلاتے چلاتے تھک جائیں گے، لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جنید اکبر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر آپ قانون مانیں گے تو ہم بھی قانون مانیں گے، بصورتِ دیگر آپ کو ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

junaid akber