Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

شہری کی میٹرو ٹرین میں مسافر خواتین کے سامنے ڈانس ویڈیو وائرل

میٹرو ٹرین کے اس حصے میں موجود خواتین شہری کے ڈانس سے محظوظ ہوئیں
شائع 13 اپريل 2025 09:21pm

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں میٹرو ٹرین میں سفر کرنے والے ایک نوجوان کی خواتین کے سامنے ڈانس کی وائرل ویڈیو نے دھوم مچا دی ۔

سوشل میڈیا پر ڈانس کی منفرد ویڈیوز موجود ہیں جبکہ نئی ویڈیوز آئے روز اپلوڈ کی جارہی ہیں، کچھ ایسی ممالک ہیں جہاں عوامی مقامات پر ڈانس کرنا اور ویڈیو بنا کر شیئر کرنا بہادری کا کام ہے کیونکہ کسی ایک کی شکایت پرآپ قانون کی گرفت میں آسکتے ہیں مگر بھارت میں ایسی ویڈیو بنانا اور پھر انہیں شیئر کرنا کرنا عام ہے، ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو دہلی میٹرو ٹرین میں بنائی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میٹرو ٹرین میں سفر کرنے والا ایک شہری بن ٹھن کر پیٹ شرٹ پہنے ہوئے رقص کررہا ہے۔

نوجوان کے عقب میں مسافر خواتین نشستوں پر بیٹھی ہوئی ہیں، شہری نے اپنا سفید رنگ کا بیگ نیچے رکھا اور بالی ووڈ کی مشہور فلم ’ساجن ’ جو کہ 1991 میں ریلیز ہوئی، اس کے گانے ’تم سے ملنے کی تمنا ہے‘ پر ڈانس کیا، مسافر شہری نے پر اعتماد اور بے خوف ہو کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

میٹرو ٹرین کے اس حصے میں موجود خواتین شہری کے ڈانس سے محظوظ ہوئیں اور اس وقت ضائع کئے بغیر اپنے اپنے موبائل نکال کر شہری کی ڈانس کی ویڈیو کو محفوظ کیا، ڈانس کرنے والے شہری کی یہ ویڈیو اس کے دوست کی جانب سے بنائی گئی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہوتے ہیں کمنٹ سیکشن میں دلچسپ کمنٹس کئے جارہے ہیں، کچھ صارفین نے اس کو داد دی تو کچھ نے اس کو سپورٹ کرنے والوں کا شکریہ بھی کیا،اس ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر بھی کیا جارہا ہے۔

india

Delhi

Dancer

metro train