کینالز کا مسئلہ سندھ کے لئے جینے مرنے کا منصوبہ ہے، شرجیل میمن
پیپلزپارٹی کے رہنما اورسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کینالز کا مسئلہ سندھ کے لئے جینے مرنے کا منصوبہ ہے، پیپلزپارٹی کسی صورت اس معاملے پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹنڈوجام میں پیپلزپارٹی کا کینال منصوبے کے خلاف جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینے کا پانی چھین کر سندھ کی سات کروڑ زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں،
انہوں نے کہا کہ 18 اپریل کو پیپلز پارٹی حیدرآباد میں تاریخی جلسہ کرے گی ، جو کینالز کے خلاف ریفرنڈم ہوگا، بلاول بھٹو جلسے سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جیالوں کےنعرےاسلام آباد تک پہنچاناچاہتا ہوں، اور چاہتاہوں کہ اسلام آباد میں بیٹھےافرادجیالوں کی آوازسنیں۔
انہوں نے کہا کہ کینالوں کا مسئلہ سندھ کےکروڑوں انسانوں کامسئلہ ہے، ہم سے پینے کا پانی چھین کر7 کروڑ انسانوں کومارنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کرہرالیکشن میں پہلےسے زیادہ نشستیں ملتی ہیں، سندھ کےعوام پیپلزپارٹی پراعتماد کرتے ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کالاباغ ڈیم کےحق میں ریلی نکالنے والےآج سیاست کررہے ہیں، ہم کسی بھی صورت میں کینالوں پرسمجھوتا نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدرمملکت کے پاس ایک میٹرسڑک بنانےکا اختیاربھی نہیں، یہ بغض زرداری میں صدرزرداری پرالزامات لگارہے ہیں۔
18 اپریل کو سب حیدرآباد میں جمع ہوں گے، فریال تالپور
پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے جسلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپ کی ہماری زندگیوں کا سوال ہے، سندھ کہیں کربلا نہ بن جائے، یہ کیا سمجھتے ہیں، ہم نے شہیدوں کے جنازے اٹھائے ہیں۔
انہوں نے کہا ہم آخری دم تک لڑٰیں گے، نہریں نہیں بننے دیں گے، چولستان کا آباد اور باغ کو اجاڑنا چاہ رہے ہیں، یہ کہاں کی سوچ اور کونسی سیاست ہے۔
ہماری آباد زمینوں کوپانی نہیں مل رہا تونئی کینال بنانےکاکیاتُک ہے، نثار کھوڑو
مٹیاری میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کےصدر نثاراحمدکھوڑو نے انہوں نے کہاکہ ہماری آبا دزمینوں کوپانی نہیں مل رہا تونئی کینال بنانےکاکیا تُک ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کاموقف ہی پیپلزپارٹی کاموقف ہے،18تاریخ کوحیدرآباد میں بلاول بھٹوزرداری کینال کیخلاف پرخطاب کریںگے اور پھر 25 تاریخ کوسکھر اورپھرہرڈویژن میں جلسےکرکے وفاقی حکومت کوبتائیں گےسندھ کی عوام کینالز کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق نےکبھی کالاباغ ڈیم تو کبھی کینالزکی صورت میں سندھ پرحملے کی کوشش کی آج جولوگ سڑکوں پرکینالزکے معاملے پر سراپا احتجاج ہیں وہ کالاباغ ڈیم کے وقت مشرف اورنوازشریف کےساتھ تھے۔
چھ کینالزنکالنے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج مظاہرے جاری
دریائے سندھ پر متنازعہ کینالز کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، بدین میں متنازع کینال کےخلاف کڈھن شہرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال ہوئی، شہریوں نےعلی بندر روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔
نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں غیر آئینی کینالز کے خلاف سیاسی اور سماجی تنظیموں نے شاہی بازار سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کینال بناکر سندھ کو بنجر بنانا چاہتا ہے، پانی کی قلت کی وجہ سے پہلے ہی سندھ کے لوگ پیاسے مر رہے ہیں۔ جامشورومیں بھی سچل گراؤنڈ سےایڈمورپمپ تک ریلی نکال کراحتجاج اورنعرےبازی کی گئی مظاہرین نے وفاقی حکومت سے منصوبے کو فوری روکنے کامطالبہ کردیا۔
Comments are closed on this story.