جڑانوالہ: کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد قتل، 1 زخمی
پنجاب کے ضلع ساہیوال کی تحصیل جڑانوالہ میں دیرینہ دشمنی کی بناپر مسلح افراد نے شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے افراد کی کار پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک شخمی ہوگیا۔
جڑانوالہ تھانہ ستیانہ کی حدود بوٹے والی جھال کے پاس مسلح افراد نے شادی پر جانے والی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کےنتیجے میں کارمیں سوار خاتون سمیت 4 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
مقتولین کی شناخت علیم سنیارہ، صنم سلطان، صائم اور صہیب وٹو کے نام سے ہوئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نےموقع پر پہنچ کرکےلاشوں اور زخمی کواستپال منتقل کرکے شواہدا کھٹےکرلیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقع دیرینہ دشمنی پر پیش آیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، سی پی او فیصل آباد نےواقعےکا نوٹس لےکرایس پی جڑانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔
Comments are closed on this story.