Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

میچ کے دوران محمد عامر نے قریب آکر کیا کہا تھا؟ صائم ایوب نے بتا دیا

میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی
شائع 13 اپريل 2025 04:58pm

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں گزشتہ روز اوپنر صائم ایوب اور فاسٹ بولر محمد عامر کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

اب صائم ایوب کی جانب سے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں محمد عامر کیساتھ گراؤنڈ میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ صائم ایوب، محمد عامر کی گیند پر شاٹ کھیلنے گئے مگر وہ شاٹ نہ کھیل سکے اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا۔

میچ کے بعد پشاور زلمی کے کھلاڑی صائم ایوب نے پریس کانفرنس کی جہاں صحافی نے ان سے پوچھا کہ محمد عامر نے گراؤنڈ میں انہیں کیا کہا تھا؟

صائم ایوب نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ گراؤنڈ میں اس طرح جملے پاس ہوتے رہتے ہیں، بولر کہتا ہے میری بال پر کھیل کر دکھاؤ اور بیٹر کہتا ہے تیز پھینک کر دکھاؤ۔

صائم ایوب نے مزید بتایا کہ اس طرح کے کمنٹ پاس ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے ایسا گرانڈ میں چلتا رہتا ہے اس میں سنجیدہ ہونے والی کوئی بات نہیں۔

واضح رہے راولپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ کوئٹہ نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرا دیا تھا۔

Quetta gladiators

Mohammad Amir

peshawar zalmi

saim ayub

PSL 2025