Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
25 Shawwal 1446  

بابا ونگا کی 2025 میں اقتصادی تباہی کی پیش گوئی، کیا ٹرمپ پورا کرنے والے ہیں؟

معاشی تباہی، یورپ میں جنگ اور ٹرمپ کی پالیسیاں نکتہ آغاز بن گئیں
شائع 13 اپريل 2025 12:36pm

بلغاریہ کی آنجہانی نابینا پیشگو خاتون بابا وانگا جنہیں ”بلقان کی نوسٹراڈیمس“ بھی کہا جاتا ہے، اپنی کئی چونکا دینے والی پیشگوئیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ وہ 1996 میں وفات پا چکی ہیں، مگر ان کے ماننے والوں کے مطابق ان کی کئی پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں — جیسے 9/11، شہزادی ڈیانا کی موت اور چین کا عروج۔

اب 2025 کا سال شروع ہوئے ابھی چند ماہ ہی گزرے ہیں، مگر کچھ ایسی علامات نظر آنا شروع ہو گئی ہیں جو بابا وانگا کی ہولناک پیشگوئیوں کی تصدیق کرتی محسوس ہو رہی ہیں۔ ان کی پیشگوئیوں کے مطابق 2025 میں دنیا ایک ”عالمی معاشی تباہی“ کا شکار ہو گی، اور یورپ میں ایک خونی جنگ چھڑ جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2025 میں معاشی بحران کی شروعات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے جوڑی جا رہی ہیں۔ ٹرمپ کی واپسی کے بعد، امریکہ نے دوبارہ سخت تجارتی پالیسیوں اور عالمی اتحادیوں پر محصولات (ٹریفز) لگانے کی راہ اپنائی ہے۔ کینیڈا، یورپی یونین، جاپان اور دیگر قریبی اتحادیوں کے ساتھ امریکہ کے تجارتی تعلقات ایک بار پھر کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں۔

وہ ممالک جہاں اگلے 20 سال میں اسلامی حکومت ہوگی، بابا وانگا کی ایک اور پیشگوئی وائرل

ٹرمپ کی ”امریکہ فرسٹ“ پالیسی نے نہ صرف چین بلکہ اپنے پرانے اتحادیوں کے ساتھ بھی معاشی محاذ آرائی شروع کر دی ہے، جس سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق، یہ تجارتی جنگ عالمی کساد بازاری کو جنم دے سکتی ہے — جو کہ بابا وانگا کی 2025 کی ”عالمی معاشی تباہی“ کی پیشگوئی کے عین مطابق ہے۔

اسی دوران، میانمار میں آنے والے حالیہ زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 1,700 سے تجاوز کر گئی ہے، جو کہ بابا وانگا کی ایک اور پیشگوئی ”2025 میں تباہ کن زلزلے“ کی تصدیق کرتی دکھائی دیتی ہے۔

بابا وانگا نے نہ صرف 2025 میں مشکلات کی پیشگوئی کی تھی، بلکہ ان کا کہنا تھا کہ یہی سال ”انسانیت کے زوال کا آغاز“ ہو گا، اور دنیا کا اختتام 5079 میں ہو گا۔

بابا وانگا کے اے آئی ورژن کی 2025 کیلئے بالکل ہی الگ پیشگوئیاں

ان کے مطابق:

  • 2025: یورپ میں جنگ اور عالمی معاشی تباہی
  • 2028: انسان وینس پر توانائی کے ذرائع تلاش کریں گے
  • 2033: قطبی برف پگھلے گی اور سمندر کی سطح بلند ہو جائے گی
  • 2076: کمیونزم دنیا بھر میں پھیل جائے گا
  • 2130: انسان خلائی مخلوق سے رابطہ کریں گے
  • 3005: زمین کا مریخ کی تہذیب سے جنگ ہو گا
  • 5079: دنیا کا اختتام

اگرچہ بابا وانگا کی پیش گوئیوں کو سائنسی حلقے تسلیم نہیں کرتے، مگر ان کی کئی پیش گوئیاں درست ثابت ہونے کے بعد دنیا بھر میں لوگ ان کی باتوں کو سنجیدگی سے لینے لگے ہیں۔ 2025 میں عالمی معیشت، سیاست اور قدرتی آفات کی شکل میں جو حالات بنتے جا رہے ہیں، وہ واقعی تشویشناک ہیں — اور یہ سوال اٹھاتے ہیں: کیا ہم واقعی اس پیشگوئی کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں انسانیت ایک بڑے زوال کی جانب گامزن ہے؟

Baba Vanga

Baba Vanga Predictions 2025