Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
25 Shawwal 1446  

اپوزیشن اتحاد کا اسلام آباد میں پاور شو کا فیصلہ، جی نائن میں جلسہ عام ہوگا

جلسے کی میزبانی مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کرے گی
شائع 13 اپريل 2025 09:05am

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد نے بڑا سیاسی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت جلسہ 20 اپریل کو اسلام آباد کے علاقے جی نائن میں منعقد ہوگا۔ جلسے کی میزبانی مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کرے گی۔

اپوزیشن اتحاد کے اعلامیہ کے مطابق جلسے سے محمود خان اچکزئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت خطاب کرے گی۔ جلسے میں پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جلسے کے بعد اپوزیشن اتحاد کی جانب سے لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائی جائے گی، جس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اسلام آباد

islamabad jalsa

Grand Opposition Alliance

opposition alliance

Tehreek Tahafuz Ayeen i Pakistan