Aaj News

اتوار, اپريل 20, 2025  
22 Shawwal 1446  

برطانیہ میں اپنی بیٹیوں کے آئی پیڈز ضبط کرنے پر خاتون گرفتار، بات کرنے پر بھی پابندی

بیٹیوں کو اسکول کے کام پر توجہ دینے کی ترغیب دینے کے لیے ٹیبلٹ ضبط کیے، خاتون کا بیان
شائع 12 اپريل 2025 08:07pm

برطانیہ میں بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے سے زیادہ تک پولیس حراست میں رکھا گیا۔

برطانیہ میں تاریخ کی ایک استاد نے کہا ہے کہ انہیں اپنی بیٹیوں کے آئی پیڈز ضبط پر نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ ان سے بات کرنے سے بھی روک دیا گیا۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق 50 سالہ وینیسا براؤن کو 26 مارچ کو دو آئی پیڈز چوری کرنے کے الزام میں ایک سیل میں ساڑھے سات گھنٹے گزارنے پڑے۔ انہوں نے اس تجربے کو ’ناقابل بیان تباہی اور صدمہ‘ قرار دیا ہے۔

لال جوڑے میں گنجی دُلہن کو دیکھ کر دُلہا کی سانسیں پھول گئیں

بعد میں انہیں ان شرائط پر ضمانت پر رہا کیا گیا کہ جب تک مقدمہ خارج نہیں ہو جاتا وہ وہ اس تفتیش کے حوالے سے اپنی بیٹیوں سمیت کسی سے بات نہیں کر سکتیں۔

وینیسا براؤن نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں سے انہیں اسکول کے کام پر توجہ مرکوز کرنے کی ترغیب دینے کے لیے آئی پیڈز لیے تھے۔

سرے پولیس نے کوبھم میں وینیسا کی والدہ کے گھر میں ان آئی پیڈز کا سراغ لگایا اور بعد میں قبول کیا کہ یہ ان کے بچوں کے تھے اور وہ انہیں ضبط کرنے کی ’حقدار‘ تھیں۔

دلہن کی رخصتی کے وقت عجیب حرکت، سسرالی بھڑک اُٹھے، ویڈیو وائرل

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اب اس کے بارے میں بات کرنا بھی کافی تکلیف دہ لگتا ہے۔

وینیسا نے پولیس والوں کے طرز عمل کے حوالے سے کہا کہ ’یہ مکمل طور پر غیرپیشہ ورانہ تھا۔ وہ میری والدہ، جو 80 کے پیٹے میں ہیں، ایسے بات کر رہے تھے جیسے وہ ایک مجرم ہوں۔

دوسری جانب سرے پولیس نے کہا ہے کہ آئی پیڈز کی تلاش اس وقت شروع ہوئی جب ایک شخص نے کوبھم میں ایک پتے پر جانے والے افسران کو دو آئی پیڈز کی چوری کی اطلاع دی۔