Aaj News

اتوار, اپريل 20, 2025  
21 Shawwal 1446  

بجٹ میں عوام الناس کو اور ریلیف فراہم کیا جائے گا، رانا مشہود

وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا کا رخ پاکستان کی طرف کیا، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی گفتگو
شائع 12 اپريل 2025 05:48pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

رانا مشہود کا کہنا ہے کہ اس بجٹ میں عوام الناس کو اور ریلیف فراہم کیا جائے گا، ہم آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کی مہم چلا رہے ہیں، نوجوانوں کو روزگار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا کا رخ پاکستان کی طرف کیا۔

لاہورمیں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہورنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے 2016 میں آئی ایم ایف پروگرام ختم کر دیا تھا، آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان پر مسلط کیا گیا۔

رانا مشہود نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی، آج الحمدللہ بجلی کی قیمتوں میں ایک بڑا ریلیف دیا گیا۔

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ عوام الناس کی فلاح و بہبود کا روزانہ ایک نیا پروگرام لے کر آ رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا کا رخ پاکستان کی طرف کیا۔

رانا مشہود نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف صاحب نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، آج اگر آپ دیکھیں مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے، پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس بجٹ میں عوام الناس کو اور ریلیف فراہم کیا جائے گا، ہم آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کی مہم چلا رہے ہیں، نوجوانوں کو روزگار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پہلی حکومت ہے جس نے عافیہ صدیقی کے لیے آواز اٹھائی، ن لیگ نے فلسطین کا ایشو اقوام متحدہ میں اٹھایا۔

rana mashood