Aaj News

اتوار, اپريل 20, 2025  
21 Shawwal 1446  

اعلیٰ سطحی رابطہ ناکام، پیپلز پارٹی نے حکومت کی پیشکشیں ٹھکرا دیں

پیپلز پارٹی 18 اپریل سے سڑکوں پر دما دم مست قلندر کرے گی، ذرائع
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2025 05:49pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت نے پیپلزپارٹی سے ایک بار پھر اعلی سطحی رابطہ کر لیا، پیپلز پارٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کو پرکشش آفرز کی ہیں، پیپلز پارٹی نے حکومت کی تمام پیشکشیں مسترد کر دیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی سے ایک بار پھر اعلی سطحی رابطہ کیا ہے۔ حکومت نے پیپلز پارٹی کو پرکشش آفرز کی ہیں، پیپلزپارٹی نے حکومت کی تمام پیشکشیں مسترد کر دیں۔

پی پی ذرائع نے تصدیق کی کہ پیپلزپارٹی نے لنک کینالز بارے مطالبہ سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔ نہروں کا فیصلہ واپس لینا پی پی کا یک نکاتی مطالبہ ہے۔

نہری منصوبوں پر مراد علی شاہ کی وفاقی حکومت چھوڑنے کی دھمکی

پی پی ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نہروں کے مطالبہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی، پی پی نے حکومت سے آفرز کے بجائے سی ای سی بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے بھاری فنڈنگ کی آفرزکی گئی۔ حکومت نے سکھر موٹر وے کیلئے فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی پی کو سندھ، بلوچستان کے منصوبے پی ایس ڈی پی میں لینے کی آفر بھی کی گئی۔ پی پی نے حکومت کو جواب کہ پیپلز پارٹی کا جینا مرنا دریائے سندھ کے ساتھ ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلزپارٹی 18 اپریل سے سڑکوں پر دما دم مست قلندر کرے گی۔

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)