امریکی کانگریس وفد کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ملاقات
امریکی کانگریس وفد کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ملاقات کی۔ پاک امریکا تعلقات کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کی جس میں رکن کانگریس جیک برگمین ، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن بھی شامل تھے۔
امریکی کانگریس کا اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا
اس موقع پر فریقین نے نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور متنوع بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
امریکی کانگریس ارکان کی پاکستانی سیاسی رہنماؤں سےملاقات
دریں اثناء امریکی کانگریس ارکان نے پاکستانی کانگریس ارکان کی پاکستانی سیاسی رہنماؤں سےملاقات ملاقات امریکی سفیر کی رہائش گاہ پراستقبالیہ میں ہوئی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان، امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار سمیت وفد اگلے ہفتے آئے گا، ذرائع
زرائع کے مطابق فواد چوہدری اور فیصل چوہدری بھی ملاقات میں شریک تھے، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان، ڈاکٹر امجد خان اور پی پی پی کی رہنما سحر کامران نے بھی امریکی کانگریس کے رہماؤں سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان نژاد امریکی بزنس مین بھی ملاقات میں شامل رہے، پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی کانگریس کے ارکان نے کہا کہ پاک امریکی تعلقات کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرینگے۔
Comments are closed on this story.