Aaj News

اتوار, اپريل 20, 2025  
22 Shawwal 1446  

بھارت: 13 کتوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالا شخص گرفتار

عوام نے ملزم کو مارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا
شائع 12 اپريل 2025 05:17pm

بھارتی دارالحکومت دہلی میں بے زبان جانور کتوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارت سے اکثر اوقات ہی عجیب و چونکا دینے والے خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ یہ واقعہ دہلی کے شاہدرہہ ضلع کے علاقے کیلاش نگر میں پیش آیا۔

آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں خواتین سمیت جانور بھی جنسی درندگی سے محفوظ نہیں ہیں۔

دہلی پولیس نے قومی دارالحکومت کے شاہدرہ ضلع کے کیلاش نگر علاقے میں

پولیس کے مطابق اس شخص کو ہجوم کی جانب سے مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد کتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کی ایک افسوس ناک ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے جسے ملزم کے دوست کی جانب سے ریکارڈ اور بعد ازاں ایکس پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

اسی ویڈیو کے وائرل ہونے پر اس شخص کو گرفتار اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشتعل عوام نے ملزم کے ساتھ مار پیٹ کی اور اس کے کپڑے پھاڑتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی جس میں ملزم نے خود 6 کتوں کے ساتھ بد فعلی کا اعتراف کیا ہے۔

دوسری جانب ملزم کے گھر کے قریب رہائش پزیر ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس شخص نے 13 کتوں کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

india

Delhi

pet dogs

sexually abusing