Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

پتہ نہیں سندھ کا کیا مسئلہ ہے، میرے ایک آدھے جملے سے بہت تکلیف ہوتی ہے، عظمٰی بخاری

اندرونی اور بیرونی سازشوں کو پہلے بھی ناکام کیا ہے اب بھی کریں گے، وزیراطلاعات پنجاب کی گفتگو
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2025 09:07pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں سندھ کا کیا مسئلہ ہے۔ میرے ایک آدھے جملے سے بہت تکلیف ہوتی ہے، وہ خود اپنی اداؤں پر غور کریں۔ قوم کا مفاد مسلم لیگ ن سے وابستہ ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبے سب کے سامنے ہیں، وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں انقلابی اقدامات کیے۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی ملکی مفاد میں کام نہیں کیا، پی ٹی آئی ملک کے خلاف ساشیں کر رہی ہے۔ قوم کا مفاد مسلم لیگ ن سے وابستہ ہے۔

نہری منصوبوں پر مراد علی شاہ کی وفاقی حکومت چھوڑنے کی دھمکی

انھوں یہ بھی کہا کہ پتہ نہیں سندھ کا کیا مسئلہ ہے۔ میرے ایک آدھے جملے سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ اندرونی اور بیرونی سازشوں کو پہلے بھی ناکام کیا ہے اب بھی کریں گے۔

عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کام کر رہے ہیں، دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے کبھی مخلص نہیں ہو سکتے۔

uzma bukhari

minister information punjab