Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

ڈی آئی خان: باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا

واقعہ تحصیل پروا میں پیش آیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
شائع 12 اپريل 2025 04:50pm

ڈی آئی خان میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل کردئے گئے، دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں پیش آیا، جہاں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،پولیس مزید تحقیقات تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔

KPK

Girl Murder

DIK Khan