’کراچی کی بہتری کے لیے مل کر چلیں گے،‘ مرتضیٰ وہاب اور کامران ٹیسوری نے ہاتھ ملا لیا
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب گورنر ہاؤس پہنچ گئے جہاں ان کی ملاقات گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ہوئی۔ ملاقات کے دوران حالیہ دنوں میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی لفظی گولہ باری کے بعد کشیدگی میں کمی آئی اور معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
میئر کراچی نے ملاقات میں گورنر سندھ سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مفاد میں اختلافات کو پس پشت ڈال کر مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں شہر کے انتظامی معاملات، بلدیاتی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی ٹینکر حادثات: گورنر سندھ کا جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مئیر کراچی کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد یہ ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ وہ کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہے ہیں کیونکہ وہ خود بھی کراچی سے ہیں۔
گورنرکامران ٹیسوری کا کہنا ہے کراچی میں ٹریفک حادثات پر سیاسی کھیل بند کیا جائے۔ شہر لسانی فسادات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پرانی فلموں پر نئے ڈرامے بنانا بند کریں، انھوں نے میئر کراچی کو چھوٹا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا آج اسلام آباد جارہا ہوں وہاں کچھ ملاقاتیں ہیں، میں اور میئر کراچی مل کر کوشش کریں گے کہ وفاق سے سو ارب روپے لے کر آئیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی کہا کہ وہ کراچی کنگز کے حامی ہیں اور شہر کی نمائندگی کو ہمیشہ ترجیح دیں گے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
ملاقات کے دوران گورنرسندھ نے ازراہ مذاق جملہ کہا کہ کچھ دنوں سے ہماری اورمئیر کراچی کی طرف سے تنقید ہو رہی تھی ، کیا خیال ہے میئر صاحب سیز فائرکریں یا ایسے ہی چلنے دیں۔
Comments are closed on this story.