ٹیرف جنگ، کینیڈا نے جوابی اقدامات سے ٹرمپ کو حیران کردیا
امریکی ٹیرف پر کینیڈا کی جانب سے منفرد جوابی اقدامات نے ٹرمپ کا حیران کردیا، کینیڈا نے امریکی ریاست الاسکا جانے والے ہر ٹرک پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے چین سے کینیڈا اور میکسیکو تک اور پھر اپنے نیٹو اتحادی یورپی ممالک سمیت ایشیائی ممالک بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک کے خلاف ٹیرف عائد کرکے تجارتی جنگ کا آغاز کیا۔
اس کے عملی نتائج اور کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ مستقبل میں ہوگا فی الحال دنیا کی معیشت میں ہلچل، غیر یقینی صورتحال، کھربوں ڈالرز کے نقصانات فوری طور پر ظاہر ہوئے۔
چین کے ساتھ معاہدہ کرنا پسند کریں گے، امریکی صدر ٹرمپ
تاہم امریکا کے پڑوسی ملک کینیڈا نے ٹرمپ ٹیرف کیخلاف آواز اٹھانے اور احتجاج کی بجائے خاموشی اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے ساتھ جواب میں جو اقدامات کئے ہیں اس نے خود ٹرمپ کو بھی حیران کردیا ہے۔
دوسری جانب امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ مزید تیز ہوگئی، امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 145 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کے بعد چین نے بھی پلٹ کر وار کرتے ہوئے امریکی اشیاء پر درآمدی محصولات کو 125 فیصد تک بڑھا دیا۔
چینی وِزارتِ تجارت نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام امریکہ کی جارحانہ تجارتی پالیسی کے خلاف ایک نہایت ضروری عمل ہے۔
Comments are closed on this story.