بھارتی نژاد امریکی سیاستدان پر منی لانڈرنگ اور جوئے کا ریکٹ چلانے کا الزام عائد
نیوجرسی کے اٹارنی جنرل میتھیو پلاٹکن کے مطابق، بھارتی نژاد میونسپل کونسلر اناند شاہ پر ایک مافیا سے تعلق رکھنے والے جوا کھیلنے کے نیٹ ورک میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
42 سالہ اناند شاہ ان 39 افراد میں شامل ہیں جن پر غیرقانونی جوئے، منی لانڈرنگ، دھوکہ دہی اور ریکیٹیئرنگ (منظم جرائم) جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم محمود خلیل کو امریکا سے بدر کیے جانے کا امکان
اٹارنی جنرل کے مطابق، یہ الزامات نیوجرسی میں 12 مختلف مقامات پر کی گئی چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد سامنے آئے، جن میں 4 پوکر کلب بھی شامل تھے۔
اناند شاہ نیوجرسی کے علاقے پروسپیکٹ پارک میں دوسرے دور کے لیے منتخب ہونے والے میونسپل کونسلر تھے۔ وہ فنانس، معاشی ترقی اور انشورنس کے معاملات کے نگران تھے۔ ان کی گرفتاری کو عوامی نمائندوں پر عوامی اعتماد کو مزید مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔
پلاٹکن کے دفتر کے مطابق، شاہ پر الزام ہے کہ وہ ”لُکیشے کرائم فیملی“ کے ساتھ مل کر غیرقانونی پوکر گیمز اور آن لائن اسپورٹس بیٹنگ پلیٹ فارم چلا رہے تھے۔
لُکیشے کرائم فیملی امریکی مافیا کی مشہور اطالوی نژاد تنظیموں میں سے ایک ہے، جو مختلف نسلی پس منظر کے افراد کے ساتھ بھی روابط رکھتی ہے۔
حکام کے مطابق، اس غیرقانونی جوا نیٹ ورک کی مالیت تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر تھی۔ یہ سرگرمیاں بظاہر جائز کاروبار جیسے ریستورانوں یا سوشل کلبوں کی آڑ میں کی جا رہی تھیں، اور ان میں جوا کھیلنے والی مشینیں بھی شامل تھیں۔
اس کیس میں ایک اور بھارتی نژاد شخص سمیر ایس نڈکرنی (عمر 48 سال، ریاست فلوریڈا سے) پر بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں، جنہیں ”اسپورٹس بک سب ایجنٹ/پوکر ہوسٹ“ قرار دیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.