Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

چاند پر موجود انسانی فضلے کو ٹھکانے لگانے کا طریقہ بتانے والے کیلئے بڑے انعام کا اعلان

خلائی سفر کو مزید پائیدار بنانے کیلئے اس چیلنج کا اعلان کیا گیا ہے
شائع 12 اپريل 2025 10:44am

امریکہ کے خلائی تحقیقات کا ادارے ناسا نے خلا میں انسانی فضلے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق آئیڈیاز دینے والوں کیلئے 3 ملین ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

دراصل سائنسدان چاند پر خلابازوں کے فضلے، پیشاب اور قے کو طویل خلائی مشنوں یا مفید چیز میں تبدیل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کی تلاش میں ہیں۔

ناسا کے بیان کے مطابق ادارہ ایسا طریقہ تلاش کرنا چاہتا ہے، جس سے اپالو مشن کے دوران خلابازوں کے چھوڑے گئے 96 بیگز، جن میں پاخانہ، پیشاب اور قے شامل ہیں، کو پانی، توانائی اور کھاد میں بدلا جا سکے۔

جب ناسا کا خلائی جہاز بنا کسی پلاننگ کے خود ہی ایسٹرائیڈ پر اتر گیا، سب کی سانسیں رک گئیں

ناسا کے لیونا ری سائیکل چیلنج (LunaRecycle Challenge) نے سائنسدانوں سے درخواست کی ہے کہ اس مسئلے کے لیے حل نکالیں، تاکہ خلائی سفر کو مزید پائیدار بنایا جا سکے۔

ناسا کا کہنا تھا کہ ہم پائیدار خلائی تحقیق کے لیے پُرعزم ہیں، جیسے ہم مستقبل کے خلائی مشنز کی تیاری میں مصروف ہیں، اس کیلئے ایسا طریقہ نکالنا ہوگا کہ فضلے کو کم سے کم کیا جائے، اور خلا میں اس کو کیسے ٹھکانے لگایا جائے اور ری سائیکل کیا جائے۔ تاکہ زمین پر واپس لانے کی ضرورت کم سے کم ہو۔’

ناسا میں انٹرن شپ کا موقع، اپلائی کرنے کا طریقہ اور آخری تاریخ جانئے

رپورٹ کے مطاطق ناسا اپنے ویسٹ ری سائیکلنگ چیلنج کے لیے جمع کرائی گئی گذارشات کا جائزہ لے رہا ہے اور آگے بڑھنے کے لیے بہترین آئیڈیاز کا انتخاب کرے گا۔ جیتنے والی ٹیم کو 3 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

space

human waste

NASA Offers $3 Million Prize

Contest

recycle