Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

ناریل اور کھوئے سے بنی روایتی کوکونٹ ربڑی، خوشبو، ذائقہ اور غذائیت سے بھرپور میٹھا

ایک جدید دیسی ڈیزرٹ جسے آپ بار بار بنانا چاہیں
شائع 12 اپريل 2025 09:42am

یہ میٹھا نہ صرف لذیذ ہے بلکہ کیلشیم، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور بھی ہے جو ہڈیوں اور قوتِ مدافعت کے لیے مفید ہیں۔

ربڑی خود بھی ایک مکمل میٹھا ہے لیکن اسے اکثر جلیبی، گلاب جامن، پُوڑی یا مالپورے کے ساتھ بھی پیش کیا جاتا ہے۔

اطالوی پنیر میٹ بالز

اجزاء:

1 لیٹر فُل کریم دودھ

½ کپ کدوکش کیا ہوا ناریل

½ کپ کھویا

چینی (حسبِ ذائقہ)

10 سے 15 کاجو

10 عدد زعفران کے دھاگے

2 سے 3 الائچی (کچلی ہوئی)

کٹے ہوئے بادام اور پستے (برائے سجاوٹ)

گلاب کی پتیاں (سجاوٹ کے لیے)

بنانے کا طریقہ:

ایک پیالے میں 10 سے 15 کاجو گرم پانی میں بھگو کر 15 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

ایک پین میں فُل کریم دودھ ڈالیں اور اسے اُبالنے دیں۔ جب اُبال آ جائے تو آنچ دھیمی کر دیں اور مسلسل ہلاتے رہیں تاکہ دودھ پین سے چپکے نہیں۔

دودھ کو اس وقت تک پکائیں جب تک وہ اپنی مقدار کا ¾ نہ رہ جائے۔

اب دودھ میں زعفران کے دھاگے اور کھویا شامل کریں۔ چمچ سے ہلاتی رہیں ۔

اب بھیگے ہوئے کاجو کو بلینڈر میں پیس کر باریک پیسٹ بنا لیں۔

دودھ میں چینی اور کدوکش ناریل شامل کریں۔ اچھی طرح مکس کریں اور پکنے دیں تاکہ دودھ گاڑھا ہو جائے۔

اب اس میں کاجو کا پیسٹ شامل کریں اور اس وقت تک پکائیں جب تک اس کی کچی خوشبو ختم نہ ہو جائے۔

اب اس میں کچلی ہوئی الائچی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ آنچ بند کر دیں اور مکسچر کو ٹھنڈا ہونے دیں۔

ربڑی کو سرو کرنے والے پیالوں میں نکالیں، اوپر سے کٹے ہوئے بادام، پستے اور گلاب کی پتیاں چھڑکیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

recipe