کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم محمود خلیل کو امریکا سے بدر کیے جانے کا امکان
کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم محمود خلیل کو امریکا سے بدر کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی جج نے فیصلہ سنا دیا کہا محمود خلیل کو امریکی امیگریشن قانون کے تحت ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل مخالف مظاہروں کی قیادت کرنے پر طالب علم کا گرین کارڈ منسوخ کردیا تھا۔
امریکی عدالت نے فلسطینی طالبعلم کی ملک بدری روک دی
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جج کا کہنا تھا کہ امریکا فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنے والے طالبعلوں کو ملک بدر کرسکتا ہے۔
محمود خلیل کی گرفتاری کیخلاف سینکڑوں مظاہرین ٹرمپ ٹاور پر جمع ہوگئے، طالبعلم کی رہائی کا مطالبہ
عدالتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ محمود خلیل کو شام جہاں وہ پیدا ہوئے ڈی پورٹ کیا جائے، اس کے علاوہ ان کو الجیریا جہاں کے وہ شہری ہیں وہاں بھی ڈی پورٹ کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے پر محمود خلیل کو 8 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم نے اپنی ملک بدری کو عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔
Comments are closed on this story.