Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے پھر حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دے دی

پانی کا مسئلہ ریڈ لائن ہے، یہ پوائنٹ آف نو ریٹرن ہے، ناصر حسین شاہ کی آج نیوز سے گفتگو
اپ ڈیٹ 11 اپريل 2025 08:47pm

نہروں کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی ڈٹ گئی، پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دے دی، سندھ کے وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ پانی کا مسئلہ ریڈ لائن ہے، یہ پوائنٹ آف نو ریٹرن ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پانی کا مسئلہ ہماری ریڈ لائن ہے، یہ معاملہ ہمارے لیے پوائنٹ آف نو ریٹرن ہے، ہم وفاقی حکومت چھوڑ سکتے ہیں، نہروں کا منصوبہ ختم نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہوسکتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈمپر حادثے پر آوازیں سب اٹھاتے ہیں، کسی جماعت نے یہ نہیں کہا کہ ظلم ہورہا ہے، مختلف کمیونیٹیز کے لوگوں کی جانیں گئی ہیں، احتجاج ہونے چاہیئے، حکومت تجاویز بھی ماننے کے لیے تیار ہے، ایم کیو ایم کے دوست لسانیت کو ہوا نہ دیں، اب وہ زمانے گئے جب لسانیت کی بات ہوتی تھی۔

خرم دستگیر

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ پنجاب اپنے حصے کا پانی جیسے چاہے استعمال کرے، قانون یہ اجازت دیتا ہے، یہ بھی سامنے آنا چاہئے کہ سندھ کے پانی میں کوئی کمی نہیں ہورہی۔

رانا احسان افضل

وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا احسان افضل نے کہا کہ یہ کہنا کہ سندھ کو حق نہیں مل رہا غلط بات ہے، ارسا کے اندر پانی تقسیم کا پورا میکنزم ہے، آنے والے 3،4 سال میں بھاشا ڈیم بھی بن جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 4 ماہ کا بارشوں کا سیزن ہوتا ہے، یہ بارشی پانی دریا میں بہہ جاتا ہے، ہم اس بارشی پانی کو پنجاب اور جہلم سے ڈائیورٹ کرنا چاہتے ہیں، 2 ماہ پنجاب اپنے حصے سے ان کینالز کو پانی دے گا، نہروں سے سندھ کا کوئی حق نہیں مارا جائے گا۔

AAJ NEWS

Nasir Hussain Shah

rubaroo

Aaj News program

Pakistan People's Party (PPP)

Canalas project

Canals on Indus River