اسلام آباد کے نجی ہوٹل کے چھٹے فلور لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
اسلام آباد کے بڑے نجی ہوٹل کے چھٹے فلور پر آگ لگ گئی تاہم فائر اینڈ ریسکیو کی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ہے، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
زرائع کے مطابق نجی ہوٹل میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں۔
اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موقع پہنچے اس دوران ہوٹل رہائش پزیر ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
زرائع کےمطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائر فائٹر نے کچھ دیر کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔
Comments are closed on this story.