پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا بڑا اضافہ
سونا عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا، فی تولہ قیمت یکدم تاریخی اضافے سے نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بہت بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کے نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط فی تولہ خالص سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہو گئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 66 ہزار 261 روپے میں فروخت ہوا۔
سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ملکی اور عالمی منڈیوں میں نیا ریکارڈ قائم
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا پہلی بار 100 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 218 ڈالر میں فروخت ہوا۔
واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف جنگ کی بدولت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا
گزشتہ روز بھی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 688 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے ہوگئی تھی۔
Comments are closed on this story.