اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں
اسلام آباد کے بڑے نجی ہوٹل کے چھٹے فلور پر آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد سی ڈی اے فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے روانہ ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک بڑے نجی ہوٹل کے چھٹے فلور پر آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد سی ڈی اے فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے روانہ پوگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز عملے کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ بھڑکنے سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ہوٹل کے تمام مہمانوں اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں جہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتِ حال پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.