Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 50 افراد ہلاک

بھارتی محکمہ موسمیات نے مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے
اپ ڈیٹ 11 اپريل 2025 03:37pm

جمعرات کو بہار کے کئی اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری سے 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار میں ایک طاقتور طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے مختلف اضلاع میں 58 افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطبق نالندہ میں 23، سیوان میں 4، اور کٹیہار، دربھنگہ، بیگوسرائے، بھاگلپور اور جہان آباد میں ایک ایک، دیگر اضلاع میں اضافی اموات کے ساتھ۔ بہار حکومت نے ہر متاثرہ خاندان کے لیے 4 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس 4 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارش کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

انڈیا کے محکمہ موسمیات نے ریاست بہار کے کچھ حصوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جس میں آنے والے خطرے کی وارننگ دی گئی ہے اور انتظامیہ کو تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتر پردیش میں موسمی ایجنسیوں نے جمعہ کو کچھ علاقوں میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ مزید گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے۔

Uttar Pardesh

25 killed

lightning strikes