Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا

وہ عثمان بزدار، جس کے گھر بجلی بھی نہیں ہے وہ وزیراعلیٰ پنجاب بن گیا
شائع 11 اپريل 2025 01:43pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی کی جانب سے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کا تمسخر اڑاتے ہوئے اسے ایک ’سنگین غلطی‘ قرار دیا۔

ایک حالیہ گفتگو میں اسد عمر نے انکشاف کیا کہ ایک روز بانی پی ٹی آئی نے بڑے جوش و خروش سے کہا کہ پنجاب کے لیے ’زبردست‘ وزیراعلیٰ مل گیا ہے۔ جب اسد عمر نے پوچھا کہ وہ کون ہے تو جواب ملا ’عثمان بزدار۔‘

اسد عمر نے بتایا کہ چونکہ یہ نام پہلے کبھی نہیں سنا تھا، تو حیرانی سے دوبارہ پوچھا۔ اس پر بانی پی ٹی آئی نے وضاحت کی، ’وہ عثمان بزدار ہے جس کے گھر بجلی بھی نہیں ہے۔‘

اسد عمر نے اس فیصلے کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ اتنے اہم صوبے کے لیے ایسی شخصیت کا انتخاب کرنا تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی پر سوالیہ نشان تھا، اور اس فیصلے کے منفی اثرات پارٹی کو طویل عرصے تک بھگتنا پڑے۔

Usman Buzdar

Asad Omar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)